پاکستان
19 فروری ، 2015

سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات کی جانچ پڑتال آج شروع ہوگی

سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات کی جانچ پڑتال آج شروع ہوگی

اسلام آباد ......سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات کی جانچ پڑتال آج شروع ہوگی۔سینیٹ کی 52 نشستوں پر انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج شروع ہوگی،جسے کل بھی جاری رکھا جائیگا ۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ان نشستوں پر 184 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں، امیدواروں کی معلومات حاصل کرنے کیلئے ایف بی آر،سوئی گیس،ٹیلی فون سمیت دیگر محکموں کے فوکل پرسن مقرر کیے گئے ہیں ۔ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں 23 اور 24 فروری تک کی جا سکیں گی۔ امیدوار کاغذات نامزدگی 28 فروری تک واپس لے سکتے ہیں۔ اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائیگی، پولنگ 5 مارچ کو ہوگی۔ اسلام آباد کی 2 ،فاٹا کی 4 ،صوبہ پنجاب اور سندھ کی 11-11 جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے 12،12 سینیٹرز کا انتخاب کیا جائیگا ۔ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی ،تحریک انصاف، متحدہ قومی موومنٹ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردئیے ہیں ۔ تحریک انصاف نے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاوہ دیگر اسمبلیوں میں ان انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔

مزید خبریں :