کاروبار
19 فروری ، 2015

رواں سیزن میںکپاس کی پیداوار میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ

رواں سیزن میںکپاس کی پیداوار میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ

کراچی......رواں سیزن کپاس کی پیداوار میں 10 فیصد اضافہ دیکھا گیا ,ملک بھر میں 1 کروڑ 46 لاکھ بیلز کے قریب کپاس کی پیداوار ریکارڈ کی گئی ۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب میں کپاس کی پیداوار 12 فیصد اضافے سے 1کروڑ بیلز سے زائد رہی ۔اس کے علاوہ سندھ میں کاٹن 5اعشاریہ 5فیصد اضافے سے 30لاکھ بیلز سے بھی تجاوز کرگئی ۔رواں سیزن میں کاٹن ملز کی جانب سے بھی گزشتہ سال کے مقابلے 11لاکھ اضافی کپاس کی گانٹھیں خریدی گئیں،اسکے علاوہ 4لاکھ سے زائد کاٹن بیلز کی برآمدکے سودے کیئے گئے۔کاشت کاروں کا کہنا ہے سازگار موسم کے باعث کپاس کی پیداورا میں بہتری دیکھی گئی ہے ۔

مزید خبریں :