پاکستان
20 فروری ، 2015

ویسٹ انڈیزکیخلاف جیتنےکی بھرپورکوشش کرینگے،مصباح الحق

ویسٹ انڈیزکیخلاف جیتنےکی بھرپورکوشش کرینگے،مصباح الحق

کرائسٹ چرچ ......پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہاہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ جیتنےکی بھرپورکوشش کرینگے ، گرین شرٹس کسی خوف کا شکار نہیں ۔مصباح الحق نے کہا کہ کل کا میچ دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہے ، پاکستانی کھلاڑیوں میں کم بیک کرنے کی صلاحیت ہے ،بیٹسمینوں کو پارٹنرشپ قائم کرنی ہوگی ، اوپننگ کا کوئی مسئلہ نہیں ، بولنگ میں سعید اجمل کی کمی محسوس ہورہی ہے ۔ بھارت کے خلاف میچ کا ذکرکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دھونی الیون کیخلاف بیٹنگ کی ناکامی کا ذمہ دار انہیں قرار دینا درست نہیں ۔ انہوں نے اچھی اننگز کھیلی تھی ،مگر یہ ضروری نہیں کہ ہر بار وہی رنز اسکور کرینگے ، دیگر کھلاڑیوں کو بھی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔مصباح الحق کاکہناتھاکہ بھارت کے خلاف ہماری مڈل آرڈر بیٹنگ ناکام ہوئی ، جس کی وجہ یہ تھی کہ ہمیں کوئی اچھی پارٹنر شپ نہیں ملی ۔

مزید خبریں :