21 فروری ، 2015
کراچی......کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا،ریسکیو زرائع کے مطابق سہراب گوٹھ کے قریب شفیق موڑپر موٹر سائیکل پھسلنے سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ ان میں سے ایک دم توڑ گیا،زخمی اور ہلاک ہونے والے کی لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا تاہم دونوں کی شناخت تاحا ل نہیں ہوسکی۔