پاکستان
21 فروری ، 2015

بلوچستان اور پنجاب کےکچھ حصوں میں بارش کا امکان

بلوچستان اور پنجاب کےکچھ حصوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد......کرم ایجنسی کے پہاڑوں پر ایک بار پھر برفباری شروع ہوگئی ہے،گلگت بلتستان میںکہیںکہیں ہلکی برف پڑرہی ہے،محکمہ موسمیات نے بلوچستان اور پنجاب کےکچھ حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے ،کرم ایجنسی میں کوہ سفید اور پاراچنار کے ملحقہ علاقوں میں ایک بار پھر برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،سردی بڑھتے ہی گرم مشروبات اور جلانے کی لکڑوں کی طلب میں بھی اضافہ ہوا ہے،گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میںکہیںکہیں ہلکی برفباری جاری ہے،پنجاب کےکچھ شہروں میںبارش سے سردی بڑھ گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر،گلگت بلتستان ،گوجرانوالہ،لاہور ،مالاکنڈ ،ہزارہ ،مردان ،ژوب اورکوئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

مزید خبریں :