21 فروری ، 2015
جے پور......جے پور میں آج کل راجپوت گھرانے کی شاندار شادی کا چرچا ہے،پاکستانی دولہا کرنی سنگھ سوڈھا،بھارتی دلہن پدمنی راٹھور کو بیاہنے بھارت پہنچ گئے ہیں،دولہا پاکستانی اور دولہن ہندوستانی۔جے پور کےکنوٹا قلعے میں بچھایئے گئےریڈ کارپٹ پر بھارتیوں نے پاکستانی باراتیوں کا استقبال بینڈ باجوں کے ساتھ کیا۔ڈھول کی تھاپ پر راجستھانی رقص بھی پیش کیا گیا ،اس موقع پر، ہاتھی پر سوار پاکستانی دولہا کرنی سنگھ کے انداز بھی شاہانہ تھے ۔شادی کی اس رنگا رنگ تقریب میں پاکستان سے آئے باراتیوں کے ساتھ مقامی افراد اور کچھ سیاحوں نے بھی شرکت کی ۔دولہااور دلہن کے خاندان 1947میں آزادی کے بعد جدا ہو گئےتھے۔دولہا کرنی سنگھ کا تعلق پاکستان کے ضلع عمر کوٹ سے ہے۔