دنیا
22 فروری ، 2015

امریکا نے افغانستان سے اپنی فوج نکالنے میں تاخیر کا اشارہ دے دیا

امریکا نے  افغانستان سے اپنی فوج نکالنے میں تاخیر کا اشارہ دے دیا

کابل.....امریکا نے افغانستان سے اپنی فوج 2016 ءکے آخر تک نکالنے میں تاخیر کا اشارہ دے دیا ۔نئے امریکی وزیر دفاع کہتے ہیں کہ نئی تاریخ، آئندہ ماہ افغان اور امریکی صدور کی ملاقات کے بعد طے ہو گی ۔امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر عہدہ سنبھالتے ہی اپنے پہلے غیر ملکی دو روزہ دورے پر افغانستان پہنچے ہیں ، جہاں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔ افغان صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ صدر اوباما افغان حکومت کے سیکیورٹی معاملات میں ہر ممکن مدد جاری رکھنے سمیت فوجی انخلا کے منصوبے میں تبدیلی کے آپشن پر بھی غور کررہے ہیں۔انہوں نے کہا افغانستان سےامریکی فوج کےانخلا کےمنصوبے میں ردوبدل کا فیصلہ آئندہ ماہ افغان صدراشرف غنی اور امریکی صدر باراک اوباما کے درمیان ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔واضح رہےکہ صدر باراک اوباما 2016ءکے آخر تک افغانستان سےاپنی فوج فوج نکالنے کا اعلان کر چکے ہیں۔اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات درست سمت میں بڑھنے کا بھی عندیہ دیا۔

مزید خبریں :