دنیا
22 فروری ، 2015

چین میں سردی کا راج،ریت کے طوفان سےمعمولات متاثر

چین میں سردی کا راج،ریت کے طوفان سےمعمولات متاثر

بیجنگ .....چین میں سردی کا راج ہے تو کہیں ، ریت کے طوفا ن سے معمولات زندگی شدید متا ثر ہو گیا۔گذشتہ روز مٹی کے طوفان نے چین کے وسطی اور مغربی علاقوں کا رخ کر لیا ، جہاں حد نگاہ 10 میٹر سے بھی کم ہو کر رہ گئی ، جس کی وجہ سے سالانہ چھٹیاں منانے والے افراد کو دوران سفر شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ادھر شمالی علاقوں میں سردی نے ڈیرے ڈال رکھ ہیں جہاں شدید برفباری کے بعد حد نگاہ 20 میٹر سے بھی کم رہ گئی ، کئی افراد گاڑیوں سمیت سڑکوں پر پھنسے نظر آئے، جبکہ برفباری کے سبب متعدد پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوگئیں ۔

مزید خبریں :