22 فروری ، 2015
انقرہ ......داعش کے زیر قبضہ علاقے میں ترک فوج کی 39 ٹینکوں اور 100 بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ کارروائی کی اور سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول دادا سلیمان کے مزار کے 40گارڈز کو نکال لیا گیا ہے۔شام میں داعش کے زیرقبضہ علاقے میں ترک فوج نے کارروائی کرکے سلیمان شاہ کے مزار کی حفاظت پر مامور محافظوں کو کامیابی سے نکال لیا۔ترک ملٹری کے مطابق شام میں آپریشن کے دوران کوئی جھڑپ نہیں ہوئی ، تاہم حادثے میں ایک فوجی ہلاک ہوا۔ترک وزیراعظم احمد داود کاکہناہے کہ شام میں ہونے والے ترک فوج کے آپریشن میں 39 ٹینکوں سمیت 100 سے زائد ملٹری گاڑیوں نے حصہ لیا۔ ان کاکہناتھا کہ سلطنت عثمانیہ کی بنیاد رکھنے والے بادشاہ عثمان اول کے دادا سلیمان شاہ کی باقیات کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا جائیگا۔ ترک وزیراعظم نے بتایا کہ ترک فوج نے گزشتہ رات سلیمان شاہ کے مزار پر فوجیوں کوحفاظت سے نکالنے کے لیے آپریشن کیا اور سلیمان شاہ کے مزار کی حفاظت پر مامور 38 فوجیوں کو ترکی واپس لے آیا گیا ہے۔