22 فروری ، 2015
ڈھاکا..... بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے شمال میں دریائے پدما میں کشتی الٹنے سے 100 افراد ڈوب گئے ہیں ،50سے زائد لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق کشتی میں 100 سے زائد افراد سوارتھے، جن میں سے 50 افراد تیر کر جان بچانے میں کامیاب ہوگئے جبکہ لاپتا افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کشتی ، مال بردار جہاز سے ٹکرانے کے بعد الٹی۔حادثہ ڈھاکا سے 70 کلومیٹر دور پیش آیا ۔