دنیا
22 فروری ، 2015

بولیویا : شدید بارشیں اورسیلاب سے 20افراد ہلاک،نظام زندگی مفلوج

بولیویا : شدید بارشیں اورسیلاب سے 20افراد ہلاک،نظام زندگی مفلوج

لاپاز.....بولیویا میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 20سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ نظام زندگی مفلوج ہوگیا ، سیکڑوں افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔ بولیویا کے شمالی صوبے پانڈو میں ان دنوں شدید بارشوں کے سبب سیلابی صورتحال ہے۔ شاہراہیں تالاب کامنظر پیش کر رہی ہیں جبکہ کئی نشیبی علاقے بھی زیر آب آگئے ، سیکڑوں رضا کار اور فوجی اہلکار متاثرہ علاقوں سے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں ۔ بولیویا میں حالیہ بارشوں سے اب تک20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

مزید خبریں :