24 فروری ، 2015
لندن.......وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ برطانیہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشرق اور مغرب کے مابین اتحاد کو فروغ دینے میں پل کا کردار ادا کرے۔وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نےبرطانوی ہم منصب تھریسامےسےلندن میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پربات چیت کی گئی۔چوہدری نثار نے برطانیہ کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر کم دارک سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشرق اور مغرب کے مابین اتحاد کو فروغ دینے کےلیے برطانیہ کو پل کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ چودھری نثار نے کہا کہ اسلام کو ٹارگٹ کرنے اور اس کی تضحیک کرنے کی کوششیں کرنے والے مفاد پرست عناصر کو مربوط جواب دیا جانا چاہیے۔