24 فروری ، 2015
کراچی.......متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نبیل گبول نےذاتی مصروفیات کی بنا پراسمبلی رکنیت سےاستعفیٰ دیا ہے۔ پارٹی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نبیل گبول اپنے حلقے میں عوامی مسائل کیلئے وقت نہیں دے پا رہے تھے، جس پر پارٹی کی جانب سےنبیل گبول کو قومی اسمبلی سےمستعفی ہونے کا مشورہ دیا گیا۔