کاروبار
02 مئی ، 2012

پی ایس او نے عدم ادائیگی پر سندھ پولیس کو ڈیزل کی سپلائی روک دی

پی ایس او نے عدم ادائیگی پر سندھ پولیس کو ڈیزل کی سپلائی روک دی

کراچی … پی ایس او نے 10 کروڑ روپے سے زائد کی رقم کی عدم ادائیگی پر سندھ پولیس کو ڈیزل کی سپلائی روک دی۔ پی ایس او ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ 10 کروڑ روپے سے زائد رقم کی عدم ادائیگی پر سندھ پولیس کو ڈیزل سپلائی روک دی گئی ہے کیونکہ سندھ پولیس نے گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل کوشش کے باوجود ادائیگیاں نہیں کی ہیں۔ عدم ادائیگیوں کا عرصہ کئی ماہ سے ڈ یڑھ سال تک ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سی آئی ڈی والے پی ایس او سے تیل نہیں لے رہے تھے لہٰذا لیاری آپریشن متاثر ہونے کا تاثر غلط ہے۔

مزید خبریں :