25 فروری ، 2015
لاہور........ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پشاور واقعے کے بعد پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اکٹھی ہے، قومی ایکشن پلان پر تیزی سے عمل جاری ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو راتوں رات شکست نہیں دے سکتے،قوم نے قربانیاں دی ہیں،مزید قربانیاں دینی ہوں گی۔