25 فروری ، 2015
کراچی..........متحدہ قومی موومنٹ اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے والے نبیل گبول کا کہنا ہے کہ کسی پارٹی میں جانے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، میراایم کیو ایم سے کوئی اختلاف نہیں،میں پارٹی میں خود کو مس فٹ سمجھتا تھا۔جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپیٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت میری توجہ کا مرکز حلقہ انتخاب لیاری ہے، اگلے مہینے گبول پارک میں جلسہ کروں گا جہاں عوام سے پیپلز پارٹی یا تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق رائے لوں گا۔ نبیل گبول نے کہا کہ مجھے عمران خان کی ہنسی بہت پسندہے اور ان کے مطالبات کا حامی ہوں،میں سمجھتا ہوں،عمران خان درست ٹریک پر چل رہےہیں، جبکہ شیخ رشید سے میرا دوستانہ رابطہ ہے۔