25 فروری ، 2015
لاہور........لاہور میں دو روز پہلے فزیو تھراپی کی طالبہ کے ہونے والے قتل کی تفتیش نے نیا موڑ لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق قتل کرنے والی نوکرانی نہیں بلکہ وکیل ساجد کی دوست نکلی، ملزمہ صنم دوست بن کر وکیل ساجد کے گھر رہائش پذیر تھی، ساجد اپنی دوسری دوست انعم کو گھر لایا تو حسد میں صنم نے گولی ماردی۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم ساجد اور ملزمہ صنم ہی مقتولہ انعم کو اسپتال لے گئے۔