26 فروری ، 2015
ڈنیڈن ........ورلڈ کپ کرکٹ کے لیگ میچ میں اسکاٹ لینڈ نے افغانستان کو جیت کے لیے 211رنز کا ہدف دیا ہے۔ افغانستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50اوورز میں 210رنز پر ڈھیر ہوگئی، اسکاٹش ٹیم کی جانب ماجد حق اور میٹ میچن 31، 31رنز بناکر نمایاں رہے۔ افغانستان کی جانب سے شپور زدران نے 4 اور دولت زدران نے 3وکٹیں حاصل کیں۔