کھیل
26 فروری ، 2015

ورلڈ کپ کرکٹ، سری لنکا نے بنگلادیش کو 92رنز سے ہرادیا

ورلڈ کپ کرکٹ، سری لنکا نے بنگلادیش کو 92رنز سے ہرادیا

میلبرن......کرکٹ ورلڈکپ میںگروپ اے کے ایک اور میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 92رنز سے ہرادیا، فاتح ٹیم کے دلشن اور سنگاکارا نے سنچریاں اسکور کیں۔میلبورن میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے مقررہ50اوورز میںایک وکٹ کے نقصان پر332رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا ۔تھرمانے اور دلشن نے 122رنز کا آغاز فراہم کیا،اس موقع پرتھرمانے 52رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو بنگلادیش کے بولرز کی شامت آگئی،دلشن اور سنگاکارا نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی مرضی سے شاٹس کھیلے،پہلے دلشن نے سنچری مکمل کی ، پھر سنگاکارا نے بھی تین ہندسوں کی اننگز کھیل ڈالی،دلشن 161 اور سنگاکار 105رنز بناکر ناقابل شکست رہے،اور سری لنکا کا اسکور صرف ایک وکٹ پر 332رنز تک پہنچادیا۔جوابی اننگز میں بنگلادیش کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں،کچھ ٹھہراؤ صرف چھٹی وکٹ پر آیا جب مشفق الرحیم اور شکیب الحسن نے 64رنز جوڑے،اننگز کے ٹاپ اسکورر 53رنز بنانے والے شبیر رحمان رہے جبکہ شکیب الحسن نے 46 اور مشفق الرحیم نے 36رنز بنائے ،یوںبنگلادیش کی ٹیم 47اوورز میں 240رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سری لنکا کی جانب سے ملنگا نے تین، لکمل اور دلشن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :