26 فروری ، 2015
سیالکوٹ........ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیالکوٹ پر ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ورکنگ باؤنڈری پر تعینات فوجی جوانوں اور ورکنگ باؤنڈری کے قریب رہنے والے افراد سے بھی ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نےفوجی جوانوں اورمقامی افرادکےبلندحوصلےاورعزم کوسراہا۔ کنرل راحیل شریف نے کہا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ کامقصد دہشتگردوں کیخلاف آپریشن سےتوجہ ہٹاناہے، جنگ بندی معاہدےکی مسلسل خلاف ورزی سےعلاقائی استحکام متاثرہورہاہے، کوئی خوش فہمی میں نہ رہے، بلااشتعال فائرنگ کامنہ توڑجواب دیاجائیگا۔