26 فروری ، 2015
کراچی........پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر معین خان کی وطن واپسی کے موقع پر کراچی ایئرپورٹ کے باہر مظاہرین نے احتجاجاً انڈے توڑے۔مظاہرین نے انڈے کسی کو مار کر نہیں بلکہ اپنے سروں پر مار کر توڑے۔معین خان کو کسینو جانے پر آسٹریلیا سے واپس بلالیا گیا تھا۔کراچی پہنچتے ہی چیف سلیکٹر معین خان میڈیا سے بات کیے بغیر ایئرپورٹ سے باہر چلے گئے۔