پاکستان
27 فروری ، 2015

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.8ریکارڈ

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے  کے جھٹکے، شدت 5.8ریکارڈ

اسلام آباد.........ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہئں جن کی شدت 5.8ریکارڈکیگئی ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، مری، سوات، نوشہرہ، غذر اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 32کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز مانسہرہ سے 51کلومیٹر شمال میں تھا۔ مزید شہروں سے زلزلے کی اطلاعات موصول ہوئی جن میں مظفرآباد، مانسہرہ، بٹ گرام، پشاور، حویلیاں، ہری پور، ایبٹ آباد، ہزارہ کے گردو نواح کے علاقے بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :