کاروبار
25 جنوری ، 2012

گیس کی مساویانہ تقسیم کا مطالبہ غیر آئینی ہے، عفان عزیز

 گیس کی مساویانہ تقسیم کا مطالبہ غیر آئینی ہے، عفان عزیز

پشاور … خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس کے صدر عفان عزیز نے کہا ہے کہ گیس کی مساوی تقسیم سے متعلق لاہور چیمبرآف کامرس کا مطالبہ غیر آئینی ہے۔ خیبر پختونخوا چیمبر میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے عفان عزیز نے کہا کہ اس وقت خیبر پختونخوا میں 350 مکعب کیوبک فٹ گیس پیدا ہوتی ہے۔ جبکہ 220 مکعب کیوبک فٹ گیس صوبے میں استعمال کی جاتی ہے۔ چیمبر کے صدر کا کہنا تھا کہ 130 مکعب کیوبک فٹ سرپلس دیگر صوبوں کو دی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور چیمبر آف کامرس کی طرف سے پورے ملک میں گیس کی مساوی تقسیم کا مطالبہ غیر آئینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 158 کے تحت گیس کی پیدوار سے متعلقہ صوبے کی ضروریات پہلے پوری کرنی چاہئیں جبکہ پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا کو گیس کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کابھی حکم دیا ہے۔

مزید خبریں :