پاکستان
02 مئی ، 2012

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان

اسلام آباد … اگلے چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے،تربت 44 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین مقام رہا۔ بالائی علاقوں میں حالیہ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ سندھ میں گرمی کی لہر جاری ہے۔ میرپورخاص، دادو اور نوابشاہ میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ، حیدر آباد اور مٹھی میں 42 ڈگری ، لاڑکانہ 41، کراچی میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ لاہورمیں 35، پشاور 31، اسلام آباد 30، کوئٹہ میں 26 اور مری میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سیاچن میں برف باری کا سلسلہ فی الحال رک گیا ہے اور کل سے موسم بتدریج صاف ہونے کا امکان ہے ۔

مزید خبریں :