انٹرٹینمنٹ
02 مئی ، 2012

کرشمہ کپور نے بالی ووڈ میں واپسی کیلئے اردو زبان سیکھنا شروع کردی

کرشمہ کپور نے بالی ووڈ میں واپسی کیلئے اردو زبان سیکھنا شروع کردی

ممبئی … بالی ووڈ میں بھرپور واپسی کیلئے کرشمہ کپور نے اردو زبان میں مہارت حاصل کرنا بھی شروع کردی ہے۔ بالی ووڈ میں اپنی واپسی کو بہترین بنانے اور کسی بھی غلطی کا امکان نہ چھوڑ نے کیلئے کرشمہ کپور ہر شعبے میں بھرپور محنت کر رہی ہیں، کرشمہ کپور 5 سال کے وقفے کے بعد فلم ڈینجرس عشق سے بالی ووڈ میں واپسی کر رہی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کی بالی ووڈ میں واپسی کسی بھی قسم کے عیب سے پاک ہو، اس سلسلے میں وہ جو کچھ کر رہی ہیں ان میں اردو زبان سیکھنے کا عمل اہمیت کا حامل ہے۔ کرشمہ اردو زبان سیکھنے اور اس کی صحیح ادائیگی کیلئے روزانہ کئی کئی گھنٹے اردو محاورے دہرا رہی ہیں۔ ڈینجرس عشق 11 مئی کو ریلیز ہونا ہے اور ابھی فلم کی آڈیو ڈبنگ باقی ہے۔ اسی لئے کرشمہ کپور کو کم وقت میں زیادہ محنت کرنا پڑ رہی ہے۔ ویسے کرشمہ کپور کے دادا راج کپور اداکاری کے ساتھ ساتھ اردو پر دسترس اور بہترین اردو تلفظ کی شہرت بھی رکھتے تھے۔ تو کیا اب کرشمہ بھی اپنے دادا کے نقش قدم پر چلنا چاہ رہی ہیں۔

مزید خبریں :