پاکستان
02 مئی ، 2012

سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان پیپلز پارٹی کی منشور کمیٹی سے بھی فارغ

سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان پیپلز پارٹی کی منشور کمیٹی سے بھی فارغ

اسلام آباد … سینیٹر بابر اعوان کو پاکستان پیپلز پارٹی کی منشور کمیٹی سے بھی فارغ کر دیا گیا، ان کی جگہ اعتزاز احسن منشور کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر بابر اعوان کو پارٹی کی منشور کمیٹی سے ہٹا کر ان کی جگہ اعتزاز احسن کو رکن بنا دیا گیا ہے۔ بابر اعوان سے پارٹی کی نائب صدارت، سیکریٹری مالیات کے عہدے پہلے ہی واپس لیے جا چکے ہیں جبکہ پارٹی کی سی ای سی کی رکنیت اوران کی رہائش گاہ پر قائم پارٹی سیکریٹریٹ بھی ختم کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :