28 فروری ، 2015
کراچی......وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبے بھر میں پولیس میں تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی لگادی ۔ انہوں نے سانحہ شکار پور کے 2 ملزموں کی گرفتاری پر رینجرز اور پولیس کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیاہے ۔وزیر اعلیٰ نے صوبے بھر میں پولیس میں تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی لگاتے ہو ئے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ پوسٹنگ پر موجود عہدیداران کو ایک سال تک تبدیل نہ کیا جائے۔