پاکستان
28 فروری ، 2015

پانچویں جماعت کے پیپرز میں تاخیر،رانا مشہود بالکل پریشان نہیں

 پانچویں جماعت کے پیپرز میں تاخیر،رانا مشہود بالکل پریشان نہیں

لاہور......پنجاب کےوزیرتعلیم رانامشہود احمدخان کا کہنا ہےکہ پانچویں جماعت کے پیپرز میں تاخیر کےباعث بچوں اور والدین کوہونےوالی پریشانی کےحوالے سے وہ بالکل پریشان نہیں ہیں،انہوں نے منطق پیش کی ہے کہ ایک2 مراکز پر پرچوں میں تاخیر تو ان کی اپنی حکمت عملی تھی۔لاہورمیں سیکریٹری اسکولزعبدالجبار شاہین اور پنجاب ایگزیمی نیشن کمیشن کےسی ای او ناصرملک کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر تعلیم پنجاب رانامشہودکاکہناتھا کہ پیپرشروع ہونےسے فوری پہلے پیپر چھاپنے کا عمل اس لئے شروع کیاگیاکیونکہ پیپرز آؤٹ ہوجاتے تھے،ان کاکہناتھاکہ ایک ہی پیپر کےلئےمختلف سوالنامےتیار کرنے سےبھی نقل پر قابو پانے میں مدد ملی ،گزشتہ سال پرچے لیک کرنے والی6کمپنیوں کو بلیک لسٹ بھی کردیا ہے۔رانا مشہود نےبتایاکہ اس بارایک دو مراکز پر بچوں کو پریشانی ہوئی،لیکن یہ کوئی بڑی بات نہیں۔

مزید خبریں :