پاکستان
28 فروری ، 2015

آمریت کی گند صاف کرنے کی کوشش کررہےہیں،پرویزرشید

آمریت کی گند صاف کرنے کی کوشش کررہےہیں،پرویزرشید

اسلام آباد.......وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشیدکا کہنا ہے کہ آمریت کی دی ہوئی گند کو صاف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، بدقسمتی یہ ہے کہ آمریت نے اس ملک کی اخلاقیات کو کچلا ہے۔ پرویز رشید نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنمامولانا فضل الرحمان سے خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو مولانافضل الرحمان کے تحفظات سے آگاہ کریں گے،مولاناکے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے،آئندہ دنوں میں ہم مزید مسائل کا حل تلاش کرلیں گے۔

مزید خبریں :