02 مئی ، 2012
اسلام آباد …خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے اور لاشوں کی بے حرمتی کے خلاف سخت سزائیں مقرر کرنے کے لئے بل قومی اسمبلی میں پیش کردیئے گئے ہیں۔ اجلاس میں ایم کیو ایم کے ارکان کی جانب سے عوامی نمائندگی ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا جس میں تجویز کیا گیا ہے کہ جن حلقوں میں خواتین نے ووٹ نہ ڈالے ہوں اس پر انتخاب کالعدم قرار دیا جائے،،ایم کیو ایم ہی کی جانب سے فوجداری قانون میں ترمیم کا بل بھی پیش کیا گیا جس میں انسانی لاش کے اعضا کی فروخت اور توہین پر دس سال قید اور پانچ لاکھ تک جرمانہ کی سزا تجویز کی گئی ہے،،جبکہ ایک اور بل میں قومی اسمبلی میں معذوروں کے لئے چار نشستیں مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے،،اجلاس میں ہاوسنگ سکیموں میں صوابدیدی کوٹہ ختم کرنے کے بل پر قائمہ کمیٹی برائے تعمیرات کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں پبلک سیکٹر کی ہاوسنگ سکیموں میں کوٹہ ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے یہ بل صرف اسلام آباد کے لئے ہوگا۔