پاکستان
02 مئی ، 2012

چیف الیکشن کمشنر کا تقرر، چوہدری نثار کا وزیر اعظم کیساتھ مشاورت سے انکار

چیف الیکشن کمشنر کا تقرر، چوہدری نثار کا وزیر اعظم کیساتھ مشاورت سے انکار

اسلام آباد … قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے بارے میں وزیر اعظم کے خط کا جواب دیتے ہوئے مشاورت سے معذرت کرلی، چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سپریم کورٹ سے سزا یافتہ ہیں۔ قریبی ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے وزیر اعظم کو جوابی خط میں لکھا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے مشاورت ان کی مدت ملازمت ختم ہونے سے پہلے مارچ 2012ء میں کی جانی چاہئے تھی لیکن تب نہیں کی گئی۔ چوہدری نثار نے وزیر اعظم سے کہا ہے کہ آپ کو سپریم کورٹ 26 اپریل کوتوہین عدالت کیس میں سزا دے چکی، اب آپ وزارت عظمیٰ اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے نا اہل ہو چکے ہیں، اس لئے اب آئین کے آرٹیکل 213 کے تحت آپ سے مشاورت نہیں کر سکتا۔ وزیر اعظم نے ا س سے پہلے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر مشاورت کیلئے چوہدری نثار کو 3 نام بھجوائے تھے۔

مزید خبریں :