پاکستان
02 مئی ، 2012

ایئر بلو حادثہ: وزارت دفاع کا متاثرین کو معاوضے کیلئے سی اے اے کو خط

ایئر بلو حادثہ: وزارت دفاع کا متاثرین کو معاوضے کیلئے سی اے اے کو خط

اسلام آباد … وزارت دفاع نے سول ایوی ایشن کے ڈی جی کو خط لکھا ہے کہ 20 روز کے اندر ایئر بلو حادثے کے متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع کا خط پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں لکھا گیا ہے جس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈی جی کو ہدایت کی گئی ہے کہ متاثرین کو ادائیگی کی جائے ورنہ 20 روز کے بعد ان کا ایئر آپریشن معطل کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں :