پاکستان
02 مئی ، 2012

بجلی کی قیمتوں میں 12 فیصد اضافے پر عملدرآمد روک دیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 12 فیصد اضافے پر عملدرآمد روک دیا گیا

اسلام آباد … وزارت پانی و بجلی نے بجلی کی قیمتوں میں 12 فیصد اضافے کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد ایک روز کیلئے روک دیا ہے، کل وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں سرکاری اداروں کی تنظیم نو سے متعلق کابینہ کی کمیٹی میں اس معاملے پر مزید غور ہو گا۔ سیکریٹری پانی و بجلی امتیاز قاضی نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 12فیصد اضافے پر عملدرآمد ایک روز کیلئے روک دیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ کل وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں سرکاری اداروں کی تنظیم نو سے متعلق کابینہ کی کمیٹی کے اجلاس میں اس پر مزید غور ہوگا۔ ادھر وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق کابینہ کی کمیٹی کل وزیر خزانہ کی سربراہی میں بجلی کے شعبے میں دی جانے والی سبسڈیز کے باعث قومی خزانے پر پڑنے والے بوجھ کا جائزہ بھی لے گی۔ کمیٹی کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں لگائے جانے والے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جائے گا ۔

مزید خبریں :