پاکستان
02 مئی ، 2012

بلوچستان میں اعلیٰ سرکاری افسران کے تبادلے

کوئٹہ … بلوچستان بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے کمشنر کوئٹہ سمیت مختلف بیوروکریٹس کے تبادلے کردیئے گئے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق تقریباً 3 سال سے کمشنر کوئٹہ کے عہدے پر براجمان نسیم لہڑی کو تبدیل کرکے سیکریٹری محکمہ لائیو اسٹاک تعینات کردیاگیا۔ اعلامیہ کے مطابق تعیناتی کے منتظر قمبر دشتی کو کمشنر کوئٹہ جبکہ سیکریٹری لائیواسٹاک اسلم شاکر کو سیکریٹری ایری گیشن تعینات کردیاگیا۔ اسی طرح تعیناتی کے منتظر صدیق مندوخیل کو سیکریٹری اطلاعات تعینات کردیاگیا۔

مزید خبریں :