02 مئی ، 2012
اسلام آباد … قومی اسمبلی کی ذیلی قائمہ کمیٹی نے ٹیلی مواصلات کے تھری جی لائسنس دینے کا عمل روکتے ہوئے آکشن پالیسی پر وزارت قانون سے بھی رائے لینے کی ہدایت کردی۔ ذیلی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کا اجلاس انوشے رحمان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں تھری جی لائسنس جاری کرنے کے منصوبے پر غور کیا گیا۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ غیر ملکی مشیر کی خدمات اور وزارت قانون کی رائے تک تھری جی لائسنس کی بولی روک دی جائے۔ کمیٹی نے استفسار کیا کہ بولی کی نگران کمیٹی میں پانی و بجلی اور پیٹرولیم کے وزراء کو کیوں شامل کیا گیا ہے؟ کمیٹی نے انسٹا فون لائسنس لینے کی شرط پر تحفظات کا اظہار کیا۔