02 مئی ، 2012
پشاور … مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر مقام نے پارٹی کارکنوں کو حکومت کے خلاف لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر مقام نے کہا کہ پارٹی کے صدر میاں محمد نواز شریف کی ہدایت کے مطابق پہلے مرحلہ میں پر امن احتجاجی جلسے جلوس ہوں گے، جبکہ عوام دشمن حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔ امیر مقام نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عادت بنالی ہے کہ وہ احتجاج کے بغیر کوئی بات نہیں مانتے۔