پاکستان
02 مئی ، 2012

حج اسکیم: پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواست فارم کا اجرا شروع

لاہور … حکومت کی حج اسکیم کے تحت پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر اکثر بینکوں نے درخواست فارم کا اجراء شروع کر دیا ہے۔ لاہور میں حج کے خواہشمند افراد کو تمام شیڈولڈ بینکوں سے درخواست فارم ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ بینکوں کی انتظامیہ نے اس سلسلے میں الگ کاوٴنٹر قائم کر دیئے ہیں، بعض بینکوں کی طرف سے بتایا گیا کہ انہیں کاوٴنٹر بنانے کی ہدایت تو مل گئی لیکن درخواست فارم نہیں ملے۔ دوسری طرف حج کے خواہشمند افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس سارے عمل کو شفاف بنانے کیلئے مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا جائے۔

مزید خبریں :