02 مئی ، 2012
لاہور… پاکستان انڈر 22 فٹ بال ٹیم سعودی عرب میں ہونے والے اے ایف سی ایشیا کپ فٹ بال کوالیفائرز میں حصہ لے گی۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکریٹری احمد یار لودھی نے بتایا ہے کہ فیڈریشن انڈر 22 ٹیم پر زیادہ توجہ دے رہی ہے۔ انہی کھلاڑیوں نے 2 برس بعد قومی ٹیم کا حصہ بننا ہے۔ ان کھلاڑیوں کو پہلے تھائی لینڈ بھیجا گیا اب فلسطین جا رہے ہیں۔ ٹیم فلسطین میں 14 سے 22 مئی تک ہونے والے النکبا انٹر نیشنل فٹ بال ٹورنا منٹ میں حصہ لے گی اور اے ایف سی ایشیا کپ کوالیفائنگ راوٴنڈ ریاض میں 23 جون سے 3جولائی تک کھیلا جا ئے گا ۔