02 مئی ، 2012
دوحا … قطر نے غیر ملکی افرادی قوت کیلئے کفیل کا نظام ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس بات کا انکشاف قطری وزارت افرادی قوت کے سیکریٹری حسین الملا نے اخبار کو انٹرویو میں کیا، جن کے مطابق حکومت کفیل کے فرسودہ نظام کا متبادل سسٹم لانے پر سوچ و بچار کررہی ہے جس میں مقامی آجر اور غیر ملکی اجیر کے درمیان باضابطہ تحریری معاہدہ ہوا کرے گا جس پر عملدرآمد کی نگرانی و جانچ کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل کی جائیگی۔ یاد رہے کہ قطر ی حکومت 2022ء میں عالمی فٹبال کپ کی تیاری کے سلسلے میں 10 لاکھ غیر ملکی افرادی قوت منگوانے کا اعلان کرچکی ہے۔