پاکستان
02 مئی ، 2012

لیاری آپریشن کیخلاف کوئٹہ میں مختلف جماعتوں کا احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ … کراچی کے علاقے لیاری میں آپریشن کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی اور بی ایس او کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کوئٹہ میں پریس کلب کے سامنے کئے گئے مظاہرے میں شرکاء نے احتجاجی پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ لیاری میں ہونے والے آپریشن کو فوری طور پر روکا جائے، اس موقع پر مظاہرین نے لیاری آپریشن کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے رہنماء اسحاق بلوچ اور بی این پی کے رہنماء آغا حسن بلوچ سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ کراچی میں بلوچوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے ،اس پر بلوچستان کے عوام کسی بھی صورت خاموش نہیں رہیں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لیاری میں جاری آپریشن فوری بند کیا جائے۔

مزید خبریں :