03 مئی ، 2012
نیویارک ... امریکی دباوٴ پربھارت ، ایران سے خام تیل کی خریداری میں پندرہ فیصد کمی کردے گا۔نیویارک اسٹاک ایکسچینج کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے سرکاری آئل کمپنی مینگلور ریفائنری اینڈ پیٹروکیمیکل اور نجی کمپنی ایثر آئل سے کہاہے وہ رواں مالی سال میں ا یران سے تیل کی درآمد میں کمی کریں۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کے دہلی کے دورے سے قبل بھارت تہران سے خام تیل کی درآمد میں کمی لاناچاہتاہے۔ ہلیری کلنٹن اپنے دورے میں بھارتی حکام سے ممکنہ طورپرایران سے تیل کی خریداری کے معاملے کواٹھائیں گی۔