03 مارچ ، 2015
کراچی.........ڈی جی رینجرز کی زیرصدارت رینجرز ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس جاری ہے ، جس میں سانحہ بلدیہ کی تحقیقات میں بعض عناصر کے اثر انداز ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، اجلاس میں ڈی جی رینجرز، سیکٹر کمانڈرز اور انٹیلی جنس افسران شریک ہیں۔ ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ اجلاس میں رضوان قریشی کی اچانک گمشدگی کا بھی جائزہ لیا گیا ہے جبکہ ڈی جی رینجرز نے کراچی آپریشن مزید تیز کرنے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں بھتہ خور گروہ کی جانب سے کیس کے تحقیقاتی افسر اور سانحہ بلدیہ کے متاثرین کو دھمکیاں دیئے جانے کے معاملے پر غور کیا جارہا ہے، ڈی جی رینجرز نے ملوث افراد اور ہمدردوں کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے۔