پاکستان
03 مارچ ، 2015

آئی ایس آئی کی چوکسی:بھارتی فوجی منصوبہ ناکام بنادیا،غیر ملکی اخبار

کراچی.... رفیق مانگٹ...... برطانوی اخبار ”دی میل“نے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی کمال مہارت اور بھارتی دفاعی کمزوری کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے لکھا کہ ایک سال قبل راجستھان اور جموں کشمیر کی سرحدوں پر بھارتی فوج کی تعیناتی کا منصوبہ آئی ایس آئی نے حاصل کرکے بھارتی منصوبے کو خاک میںملا دیا۔ بھارتی منصوبے کا توڑ کرنے کے لئے پاکستانی فوج سرحدوں پر پہنچ گئی تھی۔جب بھارتی آرمی چیف کو اپنے منصوبے کے افشاءہونے کی علم ہوا تو انہوں نے فوجوں کی دوبارہ تعیناتی کی منصوبہ بندی کے بارے میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن کو ہدایات جاری کی لیکن چند گھنٹوں کے اندر یہ منصوبہ بھی آئی ایس آئی کے ہاتھ میں تھا ،جس نے بھارتی فوج میں کھلبلی مچا دی۔اخبار نے تفصیلی رپورٹ میں بھارتی دفاع کے مرکز سائوتھ بلاک کی کمزور سیکورٹی سیٹ اپ کے متعلق چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں ۔اخبار نے لکھا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے گزشتہ برس بھارتی فوج کی تعیناتی کا منصوبہ حاصل کر لیا تھا۔بھارتی ٹی وی آج تک نے بھارتی ویزر دفاع اے کے انٹونی اور اس وقت کے آرمی چیف جنرل بکرم کے درمیان فوجوں کی نقل وحرکت پر ملاقات کی تفصیلات حاصل کیں جن میںپاکستانی فوج بھارتی منصوبہ بندی کے توڑ کے لئے راجستھان اور جموں و کشمیر کی سرحد پر پہنچ گئی تھی۔انٹونی اور بکرم سنگھ کے درمیان ملاقات پندرہ فروری صبح گیارہ بجے شروع ہوئی جو ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔ میٹنگ کے بعد آرمی چیف فوجوں کی دوبارہ تعیناتی کی منصوبہ بندی کے بارے میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن (ڈی جی ایم او) لیفٹیننٹ جنرل ونود بھاٹی کو اس وقت میں آگاہ کیا۔تاہم چند گھنٹوں کے اندر اندر ہی پاکستان کی فوج نے بھارتی فوجوں کی نئی منصوبہ بندی کے تحت تعیناتی کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے فوجی تعینات کرنا شروع کردیے ۔اس چونکا دینے والی” لیک “ سے بھارتی فوج میں خطرے کی گھنٹیاں بجنا شروع ہو گئیں۔آرمی چیف نے فوری طور پر اس کے متعلق وزیر دفاع کو مطلع کیا۔ جنہوں نے اس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ کو بریفنگ دی۔اس کے بعد وزیر اعظم من موہن سنگھ نے ڈی جی ایم او وار روم کا دورہ کیا اور فوج کی اعلی قیادت کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا۔ بھارتی فوج نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو آپریشنل تفصیلات لیک کرنے والے سینئر بھارتی فوجی افسر کی نشان دہی کی جس کا کورٹ مارشل کردیا گیا۔ اس منصوبے کے افشاءکے بعد پورے ساو¿تھ بلاک کی سیکورٹی بڑھا دی گئی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی گئی۔ ڈی جی ایم او لیفٹننٹ جنرل ( ر) ونود بھاٹیہ نے کہا کہ منصوبہ افشا ہوا تھا۔ہمیشہ اندرونی ہاتھ ملوث ہوتا ہے لیکن انٹونی نے یہی انتخاب کیا کہ تفصیلات نہ دی جائیں۔ میں اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔میں اب کچھ بھی کہنا نہیں چاہتا۔سابق آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ نے بھی اس واقعے کے بارے بات نہ کرنے کو ترجیح دی۔انہوں نے کہا کہ میں ایک سال پہلے ریٹائر ہو گیا، آرمی ہیڈ کوارٹر کے ساتھ چیک کریں۔ فروری 2014 ئ کو وزیر دفاع اور آرمی چیف کے درمیان منٹس کے افشاءہونے کے متعلق پوچھنے پر ڈی جی ایم او بھاٹیا نے کہا کوئی بھی سیکورٹی نظام نقائص سے پاک نہیں۔یہ سچ ہے کہ منصوبہ افشا ءہوا، کیسے ہوا یہ ایک الگ معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یقین دلا سکتا ہوں کہ جب بھی اس طرح کا منصوبہ افشاءہوا ۔ہم نے اپنے سیکورٹی نظام کا ازسر نو جائزہ لیا اورنظام کو فول پروف بنایا۔انہوں نے کہا کہ اب دوبارہ ایسا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے۔


مزید خبریں :