پاکستان
05 مارچ ، 2015

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری

لاہور.........پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ارکان اسمبلی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے پہنچ رہے ہیں۔ن لیگی ارکان کی حاضری چیک کرنے کے لئے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کا عملہ بھی اسمبلی پہنچ گیا۔ سینیٹ الیکشن کا دنگل۔ میدان سجا ہے پنجاب اسمبلی میں۔پولنگ کا عمل شروع ہوا ٹھیک 9 بجے جو شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔ ارکان اسمبلی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا اسٹاف بھی پنجاب اسمبلی پہنچا اور لیگی ارکان کی حاضریاں لگائیں، جو رکن نہ پہنچے تھے انہیں فون پر جلد پہنچنے کا کہتے رہے ۔اسمبلی احاطے میں ایک ناخوشگوار واقعہ بھی پیش آیا۔راولپنڈی سے مسلم لیگ ن کی ایم پی اے صوبیہ ستی ووٹ ڈالنے آئیں لیکن راستے میں ہی ٹھوکر لگنے سے گر گئیں۔انہیں بےہوشی کی حالت میں فوری اسپتال پہنچایا گیا اور طبی امداد دی گئی ،حالت سنبھلنے پر انہیں دوبارہ اسمبلی لیجایا گیا ۔

مزید خبریں :