پاکستان
05 مارچ ، 2015

پشاور:اپوزیشن کے احتجاج کے بعد ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا

پشاور:اپوزیشن کے احتجاج کے بعد ووٹنگ کا عمل  روک دیا گیا

پشاور...........خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے موقع پر اپوزیشن کے احتجاج کے بعد ووٹنگ کا عمل روک دیا گیاہے اپوزیشن نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومتی اراکین بیلٹ پیپر ڈبے میں ڈالنے کی بجائے باہر لارہے ہیں۔اسمبلی سے باہر ووٹ کاسٹ کرنے سے قبل میڈیا کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ میڈیا کے نمائندوں نے اسمبلی گیٹ پر اراکین کا راستہ روک دیا اور احتجاج کیا تاہم پی پی کی نگہت اورکزئی کی جانب سےمیڈیا سے اظہار یک جہتی کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو اسمبلی احاطے میں جانے کی اجازت دیدی گئی۔ووٹنگ کا آغاز صبح نوبجے ہوگیا اس دوران اپوزیشن اراکین کے بعض ممبران کی جانب سے یہ الزام عائد کیا گیا کہ حکومتی اراکین ووٹ ڈبے میں ڈالنے کی بجائے بیلٹ پیپرباہر لارہے ہیں اس ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی اور ووٹنگ کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا۔

مزید خبریں :