05 مارچ ، 2015
پشاور کے نواحی علاقہ سوریزئی پایاں سے لاش برآمد
پشاور .........پشاور کے نواحی علاقہ سوریزئی پایاں سے لاش برآمد ہوئی، مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیاگیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں سوریزئی پایاں کے علاقہ سے لاش برآمد ہوئی۔ مقتول کی شناخت فرید اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر 45 سال اورتعلق گڑھی بنات کے علاقہ سے ہے۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کےلئے منتقل کردی ہے۔ مقتول کے جسم پر گولیوں کے نشانات ہیں۔