05 مارچ ، 2015
لاہور ......لاہور کے فورٹریس اسٹیڈیم میں ہارس اینڈ کیٹل شو کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں۔تقریبات کا افتتاح صدر مملکت ممنون حسین نے کیا۔لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو گیارہ سال کے طویل وقفے کے بعد ہو رہا ہے ۔فورٹریس اسٹیڈیم میں ہونے والا 4 روزہ ہارس اینڈ کیٹل شو 8 مارچ تک جاری رہے گا۔صدر مملکت ممنون حسین اسٹیڈیم پہنچے تو قائم مقام گورنر رانا اقبال ، صوبائی مشیر خواجہ سلمان ، چیف سیکریٹری پنجاب خضر گوندل اور آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے استقبال کیا۔میلے میں دن بھر ہارس اینڈ کیٹل شو جبکہ شام کو ٹیٹو شو ہو گا۔