پاکستان
05 مارچ ، 2015

بلدیاتی انتخابات سے متعلق نظرثانی شدہ الیکشن شیڈول سپریم کورٹ میں پیش

بلدیاتی انتخابات سے متعلق نظرثانی شدہ الیکشن شیڈول سپریم کورٹ میں پیش

اسلام آباد......اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق نظر ثانی شدہ الیکشن شیڈول عدالت میں پیش کر دیا۔ شیڈول کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات 25 اپریل 2015 کو ہونگے ۔سپریم کورٹ کے جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات نہ کرانے پر وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت درخواست پر سماعت کی ۔ اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات سے متعلق نظر ثانی شدہ شیڈول کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات 25 اپریل 2015 کو ہونگے جبکہ خیبر پختونخوا میں 7 جون 2015 کو ہونگے۔سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات تین مرحلوں میں ہونگے،پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات 3 ستمبر 2015 ،دوسرے مرحلے میں 4 نومبر 2015 جبکہ تیسرے مرحلے میں 9 دسمبر 2015 کو ہونگے۔ سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کر دیا گیا۔

مزید خبریں :