پاکستان
05 مارچ ، 2015

بھارت سے تنازعات پر جلد بات شروع ہونے کی امید ہے،دفتر خارجہ

بھارت سے تنازعات پر جلد بات شروع ہونے کی امید ہے،دفتر خارجہ

اسلام آباد ......ترجمان دفتر خارجہ نے امیدظاہر کی ہے کہ پاک بھارت سیکرٹریزخارجہ ملاقات کےبعدتمام تصفیہ طلب معاملات پر بات چیت شروع ہوجائےگی ۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کاکہناتھاکہ بھارت میں ہونےوالی کسی بھی واقعہ کی تحقیقات کیےبغیر پاکستان پرالزام لگادینادرست نہیں ، دہشتگردی سےپاکستان سب سےزیادہ متاثر ہوا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دہشتگردی کے مسائل پر کوئی ایک ملک اکیلا قابو نہیں پا سکتا۔ انہوں نےامیدظاہر کی کہ پاک بھارت سیکرٹریزخارجہ ملاقات کےبعداب بھارت کےساتھ بات تمام تصفیہ طلب امورپربات چیت شروع ہوجائےگی ۔ایک سوال کےجواب میں ترجمان دفترخارجہ نےکہاکہ پاکستان مسلم امہ کو فرقہ ورانہ، نسلی اور لسانی تعصبات سے بالا تر ہو کر دیکھتا ہے۔

مزید خبریں :