پاکستان
05 مارچ ، 2015

پی پی امریکا کے رہنمائوں کی سینٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

ہوسٹن، امریکا…… امریکا میں پیپلز پارٹی کے رہنمائوں خالد خان، ریاض حسین، ممتاز چانگ، عیسیٰ بھرگڑی، عامر ارسلان، ملک اعجاز عالمانی، زبیدہ بھرگڑی اور فہد حسین نے سینیٹ کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہےکہ پوری پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی مدبرانہ قیادت میں متحد ہے اور پیپلز پارٹی میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ عوام دشمن عناصر پیپلز پارٹی کی کامیابی سے خوفزدہ ہیں۔ پیپلز پارٹی امریکا کے رہنمائوں نے رحمان ملک کو سینیٹر منتخب ہونے پر خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک اور پارٹی کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

مزید خبریں :